ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی میں مزدوروں کے لئے رکھے گئے 200 سرکاری راشن کٹس غائب ۔ پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت

اڈپی میں مزدوروں کے لئے رکھے گئے 200 سرکاری راشن کٹس غائب ۔ پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت

Wed, 14 Jul 2021 20:44:12    S.O. News Service

اُڈپی 14/ جولائی (ایس او نیوز) حکومت کی طرف سے مزدوروں میں تقسیم کرنے کے لئے جو 200 راشن کٹس لیبر ڈپارٹمنٹ کو موصول ہوئے تھے، وہ غائب ہوجانے کی بات سامنے آئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ سرکاری راشن کٹس آلے اُور گرام پنچایت میں رجسٹرڈ مزدوروں میں تقسیم کیے جانے تھے۔ لیبر ڈپارٹمنٹ کے انسپکٹر پروین ملّی نے طرام پنچایت سیکریٹری کو اس بات کی اطلاع دی کہ دفتر میں رکھے گئے 200 راشن کٹس غائب ہوگئے ہیں اور تفتیش کرنے پر پتہ  چلا ہے کہ آلے اُور کا ہی رہنے والا سری کانت نائیک نامی ایک شخص گرام پنچایت میں پہنچانے کی بات کہہ کر یہ کٹس لے گیا ہے ۔

اس تعلق سے آلے اُور گرام پنچایت سیکریٹری پشپا انچن نے منی پال پولیس اسٹیشن میں سریکانت نائیک اور لیبر انسپکٹر کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ 

 بتایا جاتا ہے کہ اس سے قبل گرام پنچایت کے توسط سے لیبر ڈپارٹمنٹ نے 50 راشن کٹس مزدوروں میں تقسیم کیے تھے ۔ اس بار 200راشن کٹس تقسیم کرنے کی ذمہ داری ایک نجی شخص کو دی گئی تھی اور یہ تمام کٹس غائب کر دئے گئے ہیں ۔


Share: